0
Sunday 2 Dec 2012 14:00

شیعوں کے قتل میں طالبان نہیں متحدہ قومی موومنٹ ملوث ہے، آفاق احمد

شیعوں کے قتل میں طالبان نہیں متحدہ قومی موومنٹ ملوث ہے، آفاق احمد
اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تاثر سراسر غلط ہے کہ کراچی میں شیعوں کے قتل عام میں طالبان ملوث ہیں۔ اپنے پارٹی آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ یقین سے کہتے ہیں کہ کراچی میں شیعوں کو ہدف بناکر قتل کرنے میں ان کی حریف جماعت متحدہ قومی موومنٹ ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے گورنر ڈاکٹر عشرت العباد دہشت گردی کے ذمے دار ہیں۔ کراچی کے قتل عام میں ایک تکون ملوث ہے جس میں الطاف حسین، عشرت العباد اور وزیر داخلہ رحمان ملک شامل ہیں۔ انہوں نے متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے گورنر سندھ عشرت العباد کو برطرف کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔
خبر کا کوڈ : 217111
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش