0
Sunday 2 Dec 2012 22:46

مقبوضہ کشمیر، سرینگر کے بعض علاقوں میں پانچویں روز بھی کرفیو برقرار

مقبوضہ کشمیر، سرینگر کے بعض علاقوں میں پانچویں روز بھی کرفیو برقرار
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے شہر سرینگر کے بعض علاقوں میں پانچویں روز بھی کرفیو برقرار رہا تاہم اس دوران کسی بھی قسم کی گڑ بڑ کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی، ادھر پولیس ترجمان نے بتایا ہے کہ احتیاطی طور پر سوموار کو بھی شہر کے زڈی بل اور نوہٹہ پولیس تھانوں نیز پولیس چوکی اردو بازار کی حدود میں آنے والے علاقوں میں کرفیو جاری رہے گا، ڈاون ٹاون کے کچھ علاقوں میں گذشتہ دنوں دو فریقین میں باہمی کشیدگی کی صورتحال کے بعد ضلعی انتظامیہ نے 9 تھانوں کی حدود میں کرفیو نافذ کیا تھا، جس کے بعد حالات معمول آنے کے بعد کرفیو بھی ہٹایا گیا، تاہم ڈاون ٹاون کے کچھ علاقوں جن میں حول، علمگیری بازار، سازگری پورہ اور زڈی بل میں ایک مرتبہ پھر حالات کشیدہ ہوئے اور انتظامیہ کو ایک مرتبہ پھر ان علاقوں میں کرفیو نافذ کرنا پڑا۔
 
ادھر سرینگر شہر کے کئی علاقوں میں اتوار کو پانچویں روز بھی کرفیو جاری رہا، جس کے دوران سخت ترین ناکہ بندی کی گئی تھی اور متاثرہ علاقوں میں سیکورٹی فورسز کے علاوہ پولیس کے اضافی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا، کرفیو کے نفاذ کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ان علاقوں میں میڈیا سے وابستہ نمائندوں کو بھی جانے کی اجازت نہیں دی گئی جبکہ سڑکوں پر تار بندی کی گئی تھی اور سخت پوچھ گچھ کی جارہی تھی۔
خبر کا کوڈ : 217249
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش