0
Sunday 2 Dec 2012 21:17

صوبہ ہزارہ بننے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، پرویز الٰہی

صوبہ ہزارہ بننے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، پرویز الٰہی
اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے ہزارہ صوبہ بنانے کا وعدہ پورا کریں گے۔ عوام کی کوششوں سے جلد ہزارہ صوبہ بن جائے گا، وہ مانسہرہ میں جلسے سے خطاب کررہے تھے۔ چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ صوبہ ہزارہ بننے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، نئے صوبے میں تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ فرد واحد ملک کے مسائل حل نہیں کرسکتا۔ 

ڈپٹی وزیراعظم پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ہزارہ صوبہ ضرور بنے گا، اگر ہزارہ والوں نے سائیکل پر مہر لگا دی تو سمجھیں صوبہ بنا دیا۔ مانسہرہ کے علاقہ لالی اڈہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہا کہ ہزارہ صوبہ کی مسلم لیگ ق نے حمایت کی تھی، صوبہ ہزارہ والوں کا حق ہے اور آپ کو یہ حق دیا جائے گا، دو دفعہ وزیراعظم بننے والے نواز شریف نے ہزارہ کے عوام کا سودا کیا اور اُنہیں دھوکا دیا۔ ڈپٹی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہزارہ پاکستان بنانے والوں کا علاقہ اور مسلم لیگ کا گڑھ ہے۔ جب تک آپ کو صوبہ ہزارہ نہیں ملتا چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ اگر صوبہ لینا ہے تو اُن کو بھی محنت کرنا پڑے گی اور مسلم لیگ ق کے امیدوار کو کامیاب کرانا پڑے گا۔ اس موقع پر پرویز الٰہی نے کہا کہ ایرا کے فنڈز بحال کرائیں گے، نیو بالاکوٹ سٹی پر جلد کام شروع کرایا جائے گا، سوئی گیس کا مسئلہ حل کرائیں گے اور زلزلہ متاثرین کے قرضے معاف کرانے کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 217270
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش