0
Tuesday 4 Dec 2012 01:41

پاکستان کو ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو ملک کو درپیش مسائل سے نکال سکے، وسیم اختر

پاکستان کو ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو ملک کو درپیش مسائل سے نکال سکے، وسیم اختر
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اقتدار میں آئی تو ملک کے ہر شہری کو برابر کے حقوق ملیں گے، صحت و تعلیم کی سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی، مہنگائی میں کم از کم 30 فیصد تک کمی لائی جائے گی، ملک قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور ان وسائل کو بروئے کار لاکر ہم اپنے ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کریں گے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کرپشن اور رشوت سے پاک کلچر کو فروغ دیا جائے گا، ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنایا جائے گا اور تمام فیصلے قرآن و سنت کے مطابق کیے جائیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کے پاس اعلیٰ پڑھی لکھی، بے داغ اور محب وطن قیادت موجود ہے اور ہمارا منشور انقلابی ہے جس میں ملک و قوم کو درپیش تمام مسائل کا حل موجود ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ ملک کو حقیقی معنوں میں ایسی قیادت کی ضرورت ہے جس کا جینا اور مرنا پاکستان میں ہو، ان کے بچے لندن، پیرس اور امریکہ کی یونیورسٹیوں میں نہ پڑھتے ہوں بلکہ عام آدمی کے بچوں کے ساتھ زندگی گزارتے ہوں، آخرت میں جواب طلبی کے خوف سے خود تو بھوکے سوجائیں مگر لوگوں کے دکھ درد کا مداوا کریں۔ انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں جماعت اسلامی وہ واحد جماعت ہے جس میں موروثیت نہیں، یہ شخصی یا خاندانی جماعت نہیں ہے اس میں باقاعدہ انتخابات و استصواب کا عمل ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان صرف ان جماعتوں کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے جو اپنے اندر بھی جماعتی سطح پر انتخابات کا سسٹم رکھتی ہوں اور کارکن قیادت کے چنائو میں خود مختار ہوں، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے عملاً عوام کا جینا محال کردیا ہے، یکم جنوری سے گیس کے نرخوں میں 31.12 روپے اضافے کا فیصلہ قابل مذمت ہے، سپریم کورٹ آف پاکستان اس کا ازخود نوٹس لے۔
خبر کا کوڈ : 217666
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش