0
Friday 7 Dec 2012 20:17

سنی اتحاد کونسل کا 15 دسمبر کو عزت رسول(ص) کانفرنس کا اعلان

سنی اتحاد کونسل کا 15 دسمبر کو عزت رسول(ص) کانفرنس کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل (محفوظ شاہ گروپ) کا 15 دسمبر (ہفتہ) کو ایوان اقبال لاہور میں عزت رسول(ص) کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں ملک بھر سے علماء کرام، مشائخِ عظام اور ملک بھر سے کارکنان کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔ اس بات کا اعلان قائم مقام چیئرمین سنی اتحاد کونسل (محفوظ شاہ گروپ)پیر سیّد محفوظ شاہ مشہدی نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر پیر سید محفوظ شاہ مشہدی نے مزید کہا کہ آئندہ آنے والے انتخابات میں اہل سنت اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ سنی اتحاد کونسل حقوق اہل سنت کے لیے اور تحفظ ناموس رسالت(ص) کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہاکہ عنقریب اسلام آباد میں آل پاکستان مشائخ کانفرنس منعقد کی جائیں گی جس میں تمام خانقاہوں کے سجادہ نشین ملک بھر سے شرکت کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سنی اتحا دکونسل کے فضل کریم گروپ کے چیئرمین حاجی فضل کریم کے حوالے سے کہاکہ وہ سکول ماسٹروں کے ذریعے بیان بازی مت کریں،خود میڈیا کے سامنے آکر ہم سے بات کریں۔ اس موقع پر امیر جماعت اہل سنت صاحبزادہ مفتی فضل الرحمن اوکاڑوی، پیر سیّد صفدر شاہ گیلانی، سردار محمد خان لغاری، مولانا خادم حسین شرک پوری اور صاحبزادہ عثمان علی کے علاوہ علماء کرام کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
خبر کا کوڈ : 218906
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش