0
Monday 10 Dec 2012 21:31

بنوں، پولیس تھانہ پر 5 خودکش بمباروں کا حملہ، 9 افراد جاں بحق

بنوں، پولیس تھانہ پر 5 خودکش بمباروں کا حملہ، 9 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ بنوں میں دہشتگردوں نے ایک مرتبہ پھر پولیس کو نشانہ بنایا، 5 خودکش حملہ آور تھانہ ککی پر حملہ آور ہوئے، جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار زخمی ہوئے، ذرائع کے مطابق بنوں میں تھانہ ککی پر دستی بموں اور جدید ہتھیاروں سے لیس پانچ خودکش بمباروں نے حملہ کیا اور فائرنگ کی، اس وقت تھانے کے قریب مسجد میں نماز فجر ادا کی جارہی تھی، تھانے میں موجود 16 سے 20 پولیس اہلکاروں نے حملہ آوروں کو گھیر کر جوابی کارروائی کی۔ دو طرفہ فائرنگ کے دوران مسجد میں موجود پانچ نمازی گولیاں لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔ اسی دوران دو خود کش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑالیا اور دو خودکش بمبار پولیس کارروائی میں مارے گئے۔ جبکہ ایس ایچ او سمیت 7 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، زخمی اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال بنوں منتقل کیا گیا جہاں 3 پولیس اہلکار دم توڑ گئے، جس کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 9 ہوگئی۔ 

جاں بحق ہونے والوں میں تین پولیس اہلکار عمران اللہ، بشیر خان، مجید اللہ اور پاک فوج کے سپاہی نعیم اللہ، سویلین میں بلقیاز اور حیات جبکہ سب انسپکٹر عبد الحمید خان اور کانسٹیبل عاقب خان شدید زخمی شامل ہیں۔ خود کش حملے سے پولیس تھانہ ککی اور تھانے کے قریب واقع گھروں کی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔ بنوں پولیس کے اعلیٰ حکام نے خودکش دھماکے میں ہلاک ہونے والے خودکش حملہ آوروں کے مختلف اعضاء قبضہ میں لیکر پولیس کی اعلیٰ سطحٰی تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی، جس نے دہشتگردوں کے خلاف مختلف خطوط پر تفتیش شروع کر دی۔ روپوش ہونے والے حملہ آور کی عمر 11 سے 12 سال بتائی جارہی ہیں۔ حملے میں جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کی نمازِ جنازہ بنوں پولیس لائنز میں ادا کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 220010
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش