0
Wednesday 12 Dec 2012 20:58

وفاقی کابینہ نے قومی اسمبلی میں اقلیتیوں کی نشستیں بڑھانے کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے قومی اسمبلی میں اقلیتیوں کی نشستیں بڑھانے کی منظوری دیدی
وفاقی کابینہ نے قومی اسمبلی میں اقلیتیوں کی نشستیں بڑھانے کی منظوری دیدی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت آج وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ کابینہ نے قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی نشستیں بڑھانے کی منظوری دی۔ ترمیمی بل کی پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد اقلتیوں کی نشستیں 10 سے بڑھ کر 14 ہو جائیں گی۔ کابینہ نے گندم کی امدادی قیمت 1050 روپے سے بڑھا کر 1200 روپے فی من کر دی۔ کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی بھی توثیق کی۔ ذرائع کے مطابق، اجلاس کے دوران وفاقی وزیر فاروق ستار نے ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کا مسئلہ اٹھایا۔ جس پر وزیراعظم نے بابر خان غوری اور عباس خان آفریدی پر مشتمل دو رکنی کمیٹی بنا دی۔ وزیراعظم نے کمیٹی ارکان کو فوراً کراچی پہنچ کر معاملہ حل کرنے کی ہدایت کر دی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جمہوریت کے استحکام کے لیے صاف، شفاف اور غیرجانبدار انتخابات ضروری ہیں، شفاف انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو بااختیار بنا دیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی اتحادیوں سے مل کر بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی پاکستان اور پوری دنیا کیلئے چیلنج ہے، دہشت گردی کے خاتمہ میں پاکستان کے عزم کو متزلزل نہیں کیا جاسکتا۔ وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان نے انٹیلی جنس چیف پر حملے کا بےبنیاد الزام لگایا ہے، افغان حکومت اس حوالے سے مضبوط شواہد پیش کرے۔ اجلاس میں عوامی نیشنل پارٹی پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 220654
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش