0
Thursday 13 Dec 2012 00:31

عوام کے لوٹے ہوئے پیسوں سے انتخابات جیتنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں، عمران خان

عوام کے لوٹے ہوئے پیسوں سے انتخابات جیتنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ عوام پیسے تو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے لیں گے لیکن ووٹ عمران خان کو ہی دیں گے۔ آنے والا دور تحریک انصاف کا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان سے شروع ہونے والی عوامی رابطہ مہم کے دوران شیر شاہ روڈ، مظفر گڑھ کے چوک سرور شہید اور لیہ میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا، عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام کے لوٹے ہوئے پیسوں سے انتخابات جیتنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ انتخابات میں مقابلہ کرکے چوری اور ڈاکے کی سیاست کو ہمیشہ کے لئے ختم کردیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تحریک انصاف کا سونامی آرہا ہے، جو سب کو بہا کر لے جائے گا۔ عوام پیسے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے لیں گے اور ووٹ عمران خان کو دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تھانہ کچہری کی سیاست کرنے والوں کا وقت ختم ہوگیا۔ لوگ اب تبدیلی کے لئے نکل پڑے ہیں۔ عمران خان نے شریف برادران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ ہر چیز کو پیسے سے خریدنے کی کوشش کرتے ہیں، مگر وہ جنون کو نہیں خرید سکتے۔ لیہ میں جاری اجتماع کے دوران پیٹرول پمپ کا شیڈ گرنے سے تحریک انصاف کے بعض کارکن معمولی زخمی بھی ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 220737
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش