0
Friday 21 Dec 2012 09:47

ڈاکٹر طاہر القادری 5 سال بعد کینیڈا سے واپس وطن پہنچ گئے

ڈاکٹر طاہر القادری 5 سال بعد کینیڈا سے واپس وطن پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ منہاج القرآن کے چیئرمین ڈاکٹر طاہر القادری پانچ سال بعد کینڈا سے وطن واپس پہنچ گئے۔ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری گذشتہ پانچ سال سے کینڈا میں مقیم تھے۔ رات گئے ہنگامی طور پر ڈاکٹر طاہر القادری کینڈا سے پاکستان واپس پہنچ گئے۔ لاہور پہنچنے کے بعد ڈاکٹر طاہر القادری کو سکیورٹی خدشات کے باعث حج ٹرمینل کے ذریعے ایئرپورٹ سے باہر لایا گیا۔ منہاج القرآن کی انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری کل ایک اہم پریس کانفرنس کریں گے، جس میں وہ اپنا آئندہ کا لائحہ عمل بتائیں گے۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر طاہر القادری 23 دسمبر کو لاہور مینار پاکستان پر منعقد کئے جانے والے عوامی جلسہ سے خطاب بھی کریں گے۔

دیگر ذرائع کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری کے صاحبزادے ڈاکٹر حسین محی الدین نے میڈیا کو بتایا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کا آئندہ الیکشن میں حصہ لینے کا کوئی ارادہ نہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ موجودہ نظام کو اصلاحات کی ضرورت ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہر القادری قومی مفاد میں واپس آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کہ نظام انتخاب اپنے اندر تبدیلی کے بغیر تبدیلی پیدا نہیں کرسکتا۔ ڈاکٹر غلام محی الدین نے کہا کہ 23 دسمبر کو مینار پاکستان میں ہونے والے ایک بڑے جلسے میں ڈاکٹر طاہر القادری اپنے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 223344
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش