0
Saturday 22 Dec 2012 13:44

الیکشن کمیشن نے کراچی میں انتخابی فہرستوں کی تصدیق کے لئے شیڈول جاری کردیا

الیکشن کمیشن نے کراچی میں انتخابی فہرستوں کی تصدیق کے لئے شیڈول جاری کردیا
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کراچی میں انتخابی فہرستوں کی تصدیق کے لئے شیڈول جاری کر دیا، 5 جنوری سے گھر گھر تصدیق کا عمل شروع ہوگا۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق گھر کے سربراہان کے نام پر ایک فہرست جاری کی جائے گی۔ 31 دسمبر سے تصدیق کرنے والے افسر شماریاتی بلاک کا دورہ کریں گے اور یہ عمل پانچ دن میں مکمل ہوگا۔ گھر گھر ووٹر کی تصدیق کا عمل اٹھارہ روز میں مکمل ہوگا، 23 جنوری کو انتخابی فہرستیں متعلقہ افسروں کے حوالے کی جائیں گی اور 24 فروری کو نادرا انتخابی فہرستیں تیار کرے گا۔ الیکشن کمیشن کی ٹیموں کو فوج اور ایف سی کی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ ووٹروں کی تصدیق اور فہرستوں کی چھپائی کا عمل 69 روز میں مکمل کرلیا جائیگا۔ ادھر وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ حلقہ بندیوں کے حوالے سے عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں جن دوستوں کو اعتراض ہے وہ اپیل میں جا سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 223712
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش