0
Monday 24 Dec 2012 18:26

سزائے موت کا خاتمہ اسلامی شریعت کے خلاف ہے، اسلامی نظریاتی کونسل

سزائے موت کا خاتمہ اسلامی شریعت کے خلاف ہے، اسلامی نظریاتی کونسل
اسلام ٹائمز۔ اسلامی نظریاتی کونسل کا 189 واں اجلاس چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا محمد خان شیرانی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ارکان کونسل مولانا محمد حنیف جالندھری،  جسٹس (ر) نذیر اختر، جسٹس (ر) مشتاق اے میمن، سید فیروز جمال شاہ کاکا خیل، علامہ سید افتخار حسین نقوی، علامہ زبیر احمد ظہیر نے شرکت کی۔ اجلاس میں کونسل نے متفقہ فیصلہ کیا کہ وفاقی شرعی عدالت سے گزارش کی جائے کہ ربا سے متعلق زیرالتواء کیس کی جلد سماعت کرکے فیصلہ صادر کیا جائے۔ کونسل نے یہ بھی قرار دیا کہ سزائے موت کا خاتمہ اسلامی شریعت کے خلاف ہے, اگر حکومت اس حوالے سے پارلیمنٹ میں کوئی بل زیربحث لانے کا ارادہ رکھتی ہے تو اس کو پہلے کونسل کے غور و خوض کے لئے بھیجا جائے۔

کونسل نے مزید ان امور پر بحث کی۔ بچوں (کم عمر افراد) کی شادی کے امتناع کا ترمیمی بل 2009ء، خواتین کے مفاد کے منافی اقدامات کا (ترمیمی) فوجداری ایکٹ مجریہ 2011ء، گھریلو تشدد کے بارے میں قومی اسمبلی سے منظور شدہ بل اور دیگر مسائل پر غور و خوض کیا اور سفارشات مرتب کیں۔ کونسل نے قرار دیا کہ مملکت خداداد پاکستان میں قانون سازی کرتے وقت اسلامی تعلیمات کو ہر صورت میں مدنظر رکھا جانا چاہیے، تاکہ اس سلسلے میں آئینی تقاضے پورے کئے جاسکیں۔
خبر کا کوڈ : 224461
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش