0
Tuesday 25 Dec 2012 02:14

کرسمس کا دن ہمیں مذہبی ہم آہنگی اور مظلوم طبقات کی مدد کرنیکی یاد دلاتا ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

کرسمس کا دن ہمیں مذہبی ہم آہنگی اور مظلوم طبقات کی مدد کرنیکی یاد دلاتا ہے، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹریٹ لاہور سے جاری بیان کے مطابق ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے پچیس دسمبر کرسمس کی مناسبت سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پچیس دسمبر کا دن ہمیں بین المذاہب ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کو مزید مستحکم کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت عیسی علیہ السلام صرف مسیحیوں کے پیامبر نہیں بلکہ تمام مسلمانوں کے بھی نبی ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کو ان کے کرسمس کے موقع پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید ہے کہ آنے والا نیا عیسوی سال اہل وطن خاص کر مسیح بھائیوں کے لئے خوشیوں کاپیغام لیکر آئے گا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ جس طرح حضرت عیسی علیہ السلام نے بلاتفریق رنگ و نسل معاشرے کے ہر فرد کے دکھ درد کو اپنا دکھ درد سمجھا اور مظلوم طبقات کی مدد کرنے کی تاکید کی، یہاں تک کہ آپ کو ستمگروں اور ظالموں نے سخت اذیتیں پہنچائی، اسی طرح مملکت خداداد میں بھی ہم وطن بلاتفریق رنگ و نسل عقیدہ و مذہب ایک دوسرے کے ساتھ اور خاص کر معاشرے کے مظلوم طبقات کے ساتھ باہمی تعاون جاری کھیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ کرسمس کا دن ہمیں مذہبی ہم آہنگی اور مظلوم طبقات کی مدد کرنے کی یاد دلاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 224606
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش