0
Tuesday 25 Dec 2012 02:29

پنجاب میں نئے صوبوں کے قیام سے متعلق کمیشن کا اجلاس، سرائیکی رہنمائوں کی بریفنگ

پنجاب میں نئے صوبوں کے قیام سے متعلق کمیشن کا اجلاس، سرائیکی رہنمائوں کی بریفنگ
اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں نئے صوبوں کے قیام سے متعلق پارلیمانی کمیشن کو بہاولپور اور ملتان سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے سرائیکی اور بہاولپور صوبہ پر بریفنگ دی۔ پنجاب میں نئے صوبوں کے قیام سے متعلق کمیشن کا اجلاس سینٹر فرحت اللہ بابر کی زیر صدارت ہوا۔ کمیشن کو ملتان سے تعلق رکھنے والے ماہرین ملک طاہر محمد بدھ اور تاج لنگاہ اور بہاولپور کے رفعت رحمان رحمانی نے بریفنگ دی۔ فرحت اللہ بابر نے میڈیا کو بتایا کہ ماہرین نے نئے صوبے کے آبی وسائل اور معاشی سرگرمیوں سے متعلق بریفنگ دی ہے۔ فرحت اللہ بابر نے مزید کہا کہ کمیشن کو ای میلز کے ذریعے 8 ماہرین کی تجاویز موصول ہوئیں۔ کمیشن کا آئندہ اجلاس جنوری کے پہلے ہفتے میں ہوگا جس میں مزید ماہرین کی رائے سنی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 224614
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش