0
Saturday 29 Dec 2012 10:38

نااہل حکمرانوں کی غلط پالیسیوں سے ادارے تباہ ہو گئے، خالد ابراہیم

نااہل حکمرانوں کی غلط پالیسیوں سے ادارے تباہ ہو گئے، خالد ابراہیم
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے صدر سردار خالد ابراہیم نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔ کسی بھی ملک کی ترقی کا دارومدار پڑھے لکھے اور محنتی نوجوانوں کے ہاتھ میں ہوتا ہے۔ نوجوان ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ موجودہ حکمرانوں کی نااہل پالیسیوں کی وجہ سے ادارے زوال کی طرف جا رہے ہیں۔ قوموں کی زندگی میں نشیب و فراز آتے ہیں۔ لیکن کسی کو مایوس نہیں ہونا چاہیے۔ نوجوانوں کو تعلیم پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے قائداعظم محمد علی جناح یونیورسٹی اسلام آباد میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

انھوں نے کہا کہ ملکی ترقی کا دارومدار پڑھے لکھے نوجوان طبقہ پر ہوتا ہے۔ ہمارے ملک میں نوجواں ذہین اور محنتی ہیں۔ نوجوان ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ موجودہ حکمرانوں کی نااہل پالیسیوں کی وجہ سے قوم مایوسیوں کا شکار ہے۔ ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ نوجوان بیرون ملک استعمال ہو رہا ہے۔ انھوں نے کہاکہ تعلیم کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ نوجوان اس ملک کا مستقبل ہیں۔ قوموں کی زندگیوں میں نشیب و فراز آتے رہتے ہیں۔ ملکی اداروں کو تباہی سے بچانے کے لیے نوجوانوں کو محنت اور لگن سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد بہترین حکمت عملی کے ساتھ عملی میدان میں کردار ادا کرنا ہوگا۔ تب جا کر ملک ترقی کرے اور ادارے مضبوط ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 226020
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش