0
Monday 31 Dec 2012 13:22

طاہر القادری کا الطاف حسین کو ٹیلیفون، لانگ مارچ میں شرکت کے فیصلے پر شکریہ ادا کیا

طاہر القادری کا الطاف حسین کو ٹیلیفون، لانگ مارچ میں شرکت کے فیصلے پر شکریہ ادا کیا
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے تحریک منہاج القرآن کے عوامی مارچ میں شرکت کے فیصلے کا اعلان ہوتے ہی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو فون کرکے ایم کیو ایم کی قیادت کے فیصلے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے الطاف حسین سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ وہ رابطہ کمیٹی کے متفقہ فیصلے اور الطاف حسین کی جانب سے توثیق پر انتہائی شکر گزار ہیں اور وہ اظہار تشکر کیلئے جلد ہی ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کا دورہ کریں گے۔ الطاف حسین نے ملک میں تبدیلی کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری کو اپنی بھرپور حمایت اور تعاون کا یقین دلایا اور انہیں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو آمد کیلئے خوش آمدید کہا۔ الطاف حسین نے ایم کیو ایم کے کارکنوں اور ہمدرد عوام سے کہا کہ وہ نائن زیرو پر ڈاکٹر طاہر القادری کے شاندار استقبال کیلئے تیاری کریں۔
خبر کا کوڈ : 226741
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش