0
Tuesday 1 Jan 2013 09:51

پرامن انتخابات کے انعقاد کیلئے فوج کی مدد لی جائے، آل پارٹیز کانفرنس

پرامن انتخابات کے انعقاد کیلئے فوج کی مدد لی جائے، آل پارٹیز کانفرنس
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے شہریوں کو اپنی مرضی سے ووٹ ڈال کر گھر تک محفوظ اور پرامن واپسی کیلئے الیکشن کمیشن کو حالات سازگار کرنا ہوں گے جس کیلئے فوج، ایف سی اور رینجرز کی مکمل مدد لی جائے گی، کراچی میں ہر پولنگ اسٹیشن حساس ہے لہٰذا چیف الیکشن کمشنر کو اپنے بیان سے پیدا ہونے والے تمام ابہام کو ختم کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے پاکستان کراچی کے زیراہتمام ” کراچی کے عوام کی آواز اور خودمختار الیکشن کمیشن سے توقعات “ کے عنوان پر آل پارٹیز کانفرنس سے جے یو پی کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر محمد صدیق، جماعت اسلامی کے برجیس احمد، جے یو آئی (ف) کے قاری محمد عثمان، مسلم لیگ ن کے سید نثار شاہ، تحریک انصاف کے سبحان علی ساحل، مسلم لیگ فنکشنل سے انور خان، مسلم لیگ ق سے بوستان علی ہوتی، نیشنل پیپلز پارٹی کے سید ضیاء عباس، سنی تحریک کے مطلوب اعوان، جے یو آئی (س) کے مفتی عثمان یار، سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے خواجہ نوید امین، پی ڈی پی کے بشارت مرزا، پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے نذیر جان خان و دیگر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹر لسٹوں کی تصدیق اور نئی حلقہ بندیوں کو اپنے خلاف سمجھ کر اس کی مخالفت کرنے سے کراچی کے دیگر اسٹیک ہولڈرز کے مؤقف کو تقویت ملتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کھرے اور صاف کردار کے حامل جسٹس (ر) فخرالدین جی ابراہیم کی بطور چیف الیکشن کمشنر تقرری اور ان کی قیادت میں سیکریٹری الیکشن کمیشن اور دیگر ارکان کا نہایت عزم اور جذبے کے ساتھ صاف شفاف اور آزادانہ انتخابات کیلئے مؤثر اقدامات کیلئے کوششیں قابل ستائش ہیں جبکہ منصفانہ انتخابات کے ذریعے قوم کی حقیقی مینڈیٹ کے انتخاب پر یقین رکھنے والی تمام محب وطن جماعتوں کو آزاد اور خودمختار الیکشن کمیشن کے قیام پر اعتماد بھی قائم ہوا، ایسے میں کسی بھی ابہام سے اعتماد کی فضا کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ کراچی میں نوگو ایریاز ایک حقیقت ہیں، ان کو ختم کئے بغیر ہر ایک جماعت کو اپنا منشور کراچی کی عوام تک پہنچانا ممکن ہی نہیں اور اسی بنیاد پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے کراچی بدامنی کیس میں نئی حلقہ بندیوں کے احکامات جاری کئے۔
خبر کا کوڈ : 226975
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش