0
Tuesday 25 Dec 2012 22:00

اہل حق گولیوں سے ڈرنے اور گھبرانے والے نہیں ہیں،سنی اتحاد کونسل

اہل حق گولیوں سے ڈرنے اور گھبرانے والے نہیں ہیں،سنی اتحاد کونسل
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل حاجی محمد حنیف طیب، جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی امیر صاحبزادہ سیّد مظہر سعید کاظمی، اتحاد المشائخ پاکستان کے سربراہ پیر فضیل عیاض قاسمی، انجمن طلبائے اسلام پاکستان کے مرکزی صدر سیّد جواد الحسن کاظمی، مرکزی جمعیت علمائے پاکستان صوبہ پنجاب کے جنرل سیکرٹری مفتی محمد سعید رضوی، صوبائی چیف آرگنائزر صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی، سنی اتحاد کونسل کے مرکزی فنانس سیکرٹری پیر محمد اطہر القادری، جماعت اہلسنّت پنجاب کے صدر مفتی محمد اقبال چشتی نے اپنے مشترکہ بیان میں کراچی میں راشد منہاس گور پر موتی محل کے علاقے میں سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم کے قافلے پر شدید فائرنگ کے المناک واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت فی الفور اس واقعہ کی تحقیقات کروا کر مجرموں کو سخت سزا دے۔

راہنماؤں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیوں سے اہل حق کے عزم کو کمزور نہیں کیا جا سکتا۔ اہلسنّت پوری جرأت و استقامت سے صاحبزادہ فضل کریم کی قیادت میں دہشت گردی کے خاتمے اور ملک کے تحفظ کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے، اہل حق گولیوں سے ڈرنے اور گھبرانے والے نہیں ہیں۔ راہنماؤں نے کہا ہے کہ صاحبزادہ فضل کریم پاکستان کے سب سے بڑے پرامن اور محب وطن مکتبۂ فکر کے جرأت مند اور محبوب راہنما ہیں۔ صاحبزادہ فضل کریم کی حق گوئی سے باطل قوتیں بوکھلا کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہیں لیکن انہیں جان لینا چاہیے کہ بزدلانہ کارروائیوں سے صوفیاء کے پیروکاروں کو ان کے مشن سے نہیں ہٹایا جا سکتا۔
خبر کا کوڈ : 224906
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش