0
Wednesday 2 Jan 2013 00:51

امریکہ، سیاسی پارٹیوں میں فسکل کلف معاہدے پر اتفاق

امریکہ، سیاسی پارٹیوں میں فسکل کلف معاہدے پر اتفاق
اسلام ٹائمز۔ امریکہ میں دونوں سیاسی پارٹیوں کے درمیان فسکل کلف پر معاہدہ طے پا گیا ہے۔ وائٹ ہاوس اور ری پبلکن متوسط طبقے کے لیے ٹیکسوں میں رعایت اور اخراجات میں خود کار کٹوتی سے متعلق ایک معاہدے پر متفق ہوگئے ہیں، تاہم اسے قانونی شکل نہیں دی جاسکی ہے۔ منگل کو عام تعطیل ہونے کے باعث تمام مارکیٹیں بند ہیں، اس لیے معاہدہ نہ ہونے کے فوری اثرات ظاہر ہونے کا امکان نہیں ہے۔ معاہدے کو حمایت حاصل ہونے کے بعد نائب صدر جوزف بائیڈن نے اس بارے میں بریفنگ دی۔ امریکی سینیٹ میں اس معاہدے پر منگل کی صبح ووٹنگ کا امکان ہے۔ ٹیکس میں اضافے اور حکومتی اخراجات میں کٹوتی کے بارے میں سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کے دور میں منظور ہونے والا قانون اکتیس دسمبر دو ہزار بارہ کو ختم ہوگیا ہے اور نئے قانون پر اتقاق نہ ہونے کی صورت میں متوسط طبقے کے لیے ٹیکسوں میں رعایت کے خاتمے اور حکومتی اخراجات میں کٹوتی کا خود کار نظام نافذ العمل ہونا ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق امریکہ میں دونوں سیاسی پارٹیوں کے درمیان فسکل کلف پر معاہدہ طے پاگیا ہے۔ فسکل کلف متوسط طبقے کے لیے ٹیکسوں میں رعایت اور اخراجات میں خود کار کٹوتی سے متعلق ایک معاہدہ ہے۔ امریکی سینیٹ نے اس معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔ معاہدے کے تحت وہ امریکی جن کی سالانہ آمدن ساڑھے چار لاکھ سے زائد ہوگی، ان کو زیادہ ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ بل پر ایوانِ نمائندگان میں ووٹنگ ہونا باقی ہے، جس کے بعد ہی اسے قانونی شکل مل سکے گی۔
خبر کا کوڈ : 227289
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش