0
Wednesday 31 Mar 2010 13:05

ترکی سے وسیع تعلقات چاہتے ہیں،صدر زرداری

ترکی سے وسیع تعلقات چاہتے ہیں،صدر زرداری
اسلام آباد:صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان ترکی کے ساتھ تجارت،انفراسٹریکچر،دفاع اور زرعی شعبوں میں وسیع تر تعلقات کا خواہاں ہے۔جبکہ ترک صدر عبداللہ گل کا کہنا ہے کہ ان کا ملک پاکستان میں مکمل امن اور استحکام دیکھنا چاہتا ہے۔
ایوان صدر میں ترک صدر عبداللہ گل کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان اور ترکی نے تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مفاہمت کی تین یاداشتوں پر دستخط کئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ میں نجی شعبہ کی کارگردگی نہایت اہم ہے۔ترکی اور پاکستان دہشت گردی اور انتہا پسندی کی مذمت کرتے ہیں۔مالاکنڈ میں دہشت گردوں کے خلاف کامیابی بھرپور عوامی اتحاد اور حمایت سے ممکن ہوئی۔
اس موقع پر ترک صدر ڈاکٹر عبداللہ گل نے کہا کہ ترکی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مکمل حمایت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ترکی پاکستان اور برادر اسلامی ممالک کے عوام کے درمیان اخوت کا رشتہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مفاہمت کی فضا یہاں کے امن اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کیلئے اہمیت کی حامل ہے۔
اس سے قبل ایوان صدر آمد پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ترک صدر ڈاکٹر عبداللہ گل کا پُرتپاک استقبال کیا۔مہمان صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔جس کے بعد انہوں نے پاکستانی وفاقی کابینہ کے ارکان سے فرداً فرداً مصافحہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 22822
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش