0
Sunday 6 Jan 2013 23:47

قاضی حسین احمد کی وفات سے پیدا ہونیوالا خلا مدتوں پورا نہیں ہوگا، تعزیتی بیانات

قاضی حسین احمد کی وفات سے پیدا ہونیوالا خلا مدتوں پورا نہیں ہوگا، تعزیتی بیانات
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کی مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماوں اور صوبائی وزراء نے جماعت اسلامی کے سابق امیر اور بزرگ مذہبی رہنماء قاضی حسین احمد کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام ایک باصلاحیت، بااصول اور ذہین سیاستدان سے محروم ہو گئے۔ انہوں نے ذاتی مفادات کے بجائے اجتماعی مفادات پر توجہ دی اور ہر پلیٹ فارم پر عوامی مسائل کی نہ صرف نشاندہی کی بلکہ بھرپور احتجاج بھی کرتے رہے۔ ان خیالات اظہار کوئٹہ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل، مرکزی قائمقام صدر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ، نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، سابق صدر ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ، مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر و وزیر سردار ثناء اللہ زہری، مرکزی نائب صدر سردار یعقوب خان ناصر، جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا محمد خان شیرانی، نائب امیر حافظ حمد اللہ، تحریک انصاف کے سابق صوبائی صدر قاسم خان سوری، صوبائی وزراء میر اسد بلوچ میر اصغر رند، حاجی محمد خان طور اتماونخیل، حاجی نواز کاکڑ اور دیگر نے تعزیتی بیانات میں کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد قابل، ذہین باصلاحیت اور بااصول سیاسی رہنماء تھے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ قاضی حسین احمد نے ثابت قدمی کیساتھ اپنی پارٹی کے موقف کو تقویت دینے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا، بلکہ پارٹی کو نظریاتی بنیادوں پر استوار کرنے کیلئے مستقل مزاجی سے جدوجہد کرتے رہے۔ بیان میں ان کے لواحقین اور پارٹی سے دلی ہمدردی اظہار کیا گیا۔ نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ قاضی حسین احمد ایک جہاندیدہ سیاستدان تھے۔ جنہوں نے اپنی ساری زندگی سیاست میں گزاری اور ملک و قوم کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات اٹھائے۔ آج قوم ایک مخلص سیاستدان سے محروم ہو گئی ہے۔ ان کی موت سے پیدا ہونے والا خلاء مدتوں پورا نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی بھی ایک مخلص رہنماء سے محروم ہو گئی، جس کی کمی وہ شدت سے محسوس کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 228713
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش