0
Sunday 6 Jan 2013 17:46

پشاور، قاضی حسین احمد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

پشاور، قاضی حسین احمد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سربراہ اور بزرگ مذہبی رہنماء قاضی حسین احمد کی نماز جنازہ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سید منور حسن کی اقتداء میں پشاور کے موٹر وے چوک گرائونڈ میں ادا کر دی گئی۔ جس میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے مرکزی رہنماوں، مسلم ممالک کے قونصل جنرلز سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت ہزاروں کی تعداد میں جماعت اسلامی کے کارکنوں میں شرکت کی۔ اس موقع پر سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ نماز جنازہ میں شریک کارکن دھاڑیں مار مار کر رو رہے تھے، اور ''ہم بیٹے کس کے، قاضی کے'' فلک شگاف نعروں سے فضاء گونج رہی تھی۔ موٹر وے چوک کے گراونڈ کے اطراف میں شدید ٹریفک جام ہونے کے باعث بڑی تعداد میں لوگ نماز جنازہ میں شریک نہ ہوسکے۔ اس موقع پر ہر شخص غمگین تھا۔ 

پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی، پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر جاوید ہاشمی، جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، دفاع پاکستان کونسل کے مرکزی رہنماء جنرل (ر) حمید گل، اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی، جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق، ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حافظ حسین احمد، ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ثاقب اکبر نقوی، مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر امیر مقام، مرکزی ترجمان مسلم لیگ ن صدیق الفاروق، تحریک بحالی صوبہ بہالپور کے سربراہ محمد علی درانی، مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی میڈیا سیکرٹری ارشاد حسین بنگش، حزب المجاہدین کشمیر کے امیر سید صلاح الدین، عبدالشکور نقشبندی، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق ، وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور، ایرانی قونصل جنرل حسن درویش وند کے علاوہ مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کے دیگر رہنمائوں نے بھی شرکت کی۔

خبر کا کوڈ : 228631
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش