0
Friday 2 Apr 2010 13:46

ایران اور چین مشرق وسطٰی میں قیام امن میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،سعید جلیلی

ایران اور چین مشرق وسطٰی میں قیام امن میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،سعید جلیلی
 تہران:اسلام ٹائمز-ریڈیو تہران کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی کے سیکرٹری سعید جلیلی نے اس بات پر تاکید کی ہے کہ ایران اور چین کے حکام باہمی اسٹریٹیجک تعلقات کے خواہاں ہیں۔بیجنگ سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق سعید جلیلی نے کل چین کی حکومتی کونسل کے ایک اعلی عہدیدار دائي بینگ گوا سے ملاقات میں دو طرفہ اسٹریٹیجک تعلقات اور ان میں توسیع کے راستوں،نیز علاقائي اور عالمی امور پر تبادلۂ خیال کیا۔سعید جلیلی نے اس ملاقات میں مشرق وسطی میں بعض طاقتوں کی تسلط پسندانہ موجودگی کی جانب اشارہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ایران اور چین کے باہمی تعاون کے ذریعے خطے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنائي جاسکتی ہے۔دائي بینگ گواہ نے بھی اس ملاقات میں ایران کے مقام کی اہمیت کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ ایران علاقائي اور عالمی امور میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
بیجنگ،واشنگٹن،لندن:اسلام ٹائمز-روزنامہ جسارت کے مطابق چین نے ایران کو ایٹمی مسئلے کے پرامن حل کے لیے مذاکرات کی دعوت دے دی ہے جس پر تہران نے بیجنگ میں اپنا مذاکرات کار بھیج دیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان قن گینگ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ نیوکلیئر ہتھیاروں کے مسئلے کا پرامن حل چاہتا ہے۔جس میں چین اپنا کردار ادا کرے گا اور ایران کو بھی اس مسئلے کے لیے مذاکرات کے سلسلے کو آگے بڑھانا چاہیے۔چین کے اس بیان کے بعد جمعرات کو ایران کے نمائند خصوصی سعید جلالی بیجنگ پہنچ گئے ہیں جہاں پر وہ اعلیٰ چینی حکام سے اعلیٰ سطحی مذاکرات اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دوسری جانب وائٹ ہاوس کے ترجمان بل برٹن نے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین کو معلوم ہے کہ مشرق وسطیٰ میں ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ چین کے مفاد میں نہیں ہے۔امید ہے کہ ایران پر دباو ڈالنے کے لیے چین تیار ہو جائے گا۔
جبکہ برطانوی خبر رساں ادارے نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ روس اور چین سمیت 6 عالمی طاقتیں ایران کے خلاف پابندیوں پر کام کرنے کے لیے رضا مند ہو گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران پر پابندیوں کے معاملے پر عالمی طاقتوں کا چین اور روس سے معاہدہ طے پا گیا ہے۔ ادھر ایران نے کہا ہے کہ اقتصادی پابندیوں کے بارے میں عالمی طاقتوں کے مذاکرات اور دھمکیاں بوگس ہیں ان دھمکیوں کا مقصد محض ایرانی قوم کو دباﺅ میں ڈال کر پر امن ایٹمی پروگرام ختم کرانا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ تہران ایسی دھمکیوں اور دباﺅ سے نہیں ڈرتا۔انہوں نے کہا کہ ایران ایٹمی پروگرام سے کسی صورت دستبردار نہیں ہو گا۔



خبر کا کوڈ : 22930
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش