0
Saturday 12 Jan 2013 10:40

وزیراعظم کا گورنر بلوچستان کو ٹیلیفون، کوئٹہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کا گورنر بلوچستان کو ٹیلیفون، کوئٹہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے گورنر بلوچستان کو ٹیلیفون کرکے کوئٹہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے گورنر بلوچستان ذوالفقار مگسی کو ہدایت کی کہ شہریوں کی حفاظت کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت عوام کے تحفظ کے لیے صوبائی حکومت کی ہر قسم کی معاونت کے لیے تیار ہے۔ واضح رہے کوئٹہ میں علمدار روڈ پر ہونے والے بم دھماکہ کے خلاف کل نماز جمعہ کے بعد شہداء کی میتوں سمیت احتجاجی دھرنا دیا گیا جو تاحال جاری ہے۔ شرکائے دھرنا کا مطالبہ ہے کہ صوبائی حکومت اپنی ناکامی کا اظہار کرتے ہوئے استعفیٰ دے اور کوئٹہ کو امن و امان کے قیام کے لئے فوج کے حوالے کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 230375
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش