0
Saturday 12 Jan 2013 15:20
کوئٹہ یکجہتی کونسل کے تمام مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہیں

سنجیدہ اقدامات نہ اٹھائے گئے تو احتجاج کو کوئٹہ سے اسلام آباد تک بڑھا دینگے، علامہ ساجد نقوی

سنجیدہ اقدامات نہ اٹھائے گئے تو احتجاج کو کوئٹہ سے اسلام آباد تک بڑھا دینگے، علامہ ساجد نقوی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ ملک میں دہشتگردی کی انتہاء ہوچکی، حالات کی سنگینی کا احساس کرنے والا کوئی نظر نہیں آتا، کوئٹہ یکجہتی کونسل کے تمام مطالبات جائز ہیں، مکمل حمایت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی سے بلوچستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا، جنہوں نے علامہ سید ساجد علی نقوی کو بلوچستان کی تازہ ترین صورتحال سے تفصیلی آگاہ کیا۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر پاکستانی کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تسلسل کے ساتھ دہشت گردی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں، جن میں بے گناہ شہری شہید ہو رہے ہیں، مگر ذمہ داروں کو پرواہ تک نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں جاری دہشت گردی کی صورتحال سے ثابت ہوگیا کہ حکومتیں مکمل طور پر ناکام و بےبس ہوچکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بارہا حجت تمام کرچکے، مگر حالات کی سنگینی کا ادراک نہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج ہمارا حق ہے اور صبر کا دامن تھامے ہوئے ہیں، اگر سنجیدہ اقدامات نہ اٹھائے گئے تو احتجاج کو کوئٹہ سے اسلام آباد تک بڑھا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں پائیدار امن صرف اسی صورت قائم کیا جاسکتا ہے جب دہشتگردوں کو بے نقاب کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا اور عوام کو اصل حقائق سے آگاہ کیا جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 230408
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش