0
Saturday 12 Jan 2013 19:13

سرگودھا، شہادت رسول خدا و امام حسن (ع) کے سلسلہ میں مجلس عزاء و ماتمی جلوس

سرگودھا، شہادت رسول خدا و امام حسن (ع) کے سلسلہ میں مجلس عزاء و ماتمی جلوس
اسلام ٹائمز۔ شہادت رسول خدا (ص) و حضرت امام حسن مجتبیٰ کے سلسلہ میں مرکزی امام بارگاہ 7 بلاک یونیورسٹی روڈ سرگودھا پر مجلس عزاء کا اہتمام کیا گیا اور بعد ازاں شبیہ تابوت حضرت امام حسن مجتبیٰ (ع) برامد کیا گیا۔ مجلس عزاء سے علمائے کرام اور ذاکرین نے خطاب کیا اور امام حسن (ع) کی سیرت اور دور امامت پر روشنی ڈالی۔ مجلس عزاء کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات دیکھنے میں آئے۔ مجلس عزاء کے بعد تمام جماعتوں کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔ جس میں کہا گیا کہ ملت جعفریہ کی نسل کشی بند کی جائے اور دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ حکومت پنجاب بلخصوص رانا ثنا اللہ دہشت گردوں کی پشت پناہی ترک کریں۔ سانحہ کوئٹہ، چنیوٹ، فیصل آباد، ہلال پور اور دیگر دہشت گردی  کے واقعات کے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی عمل لائی جائے۔

اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا کہ اگر 27 جنوری تک سرگودھا انتظامیہ نے سانحہ ہلال پور کی غیر جانبدانہ تحقیقات نہ کیں اور شیعہ افراد کو گرفتار کرنے اور ہراساں کرنے کا سلسلہ نہ روکا تو سیال موڑ پر احتجاجی دھرنا دیں گے اور علاقے کی تمام اہم شاہراوں کو بند کردیں گے۔ مجلس عزاء کے بعد مرکزی ماتمی جلوس مرکزی امام بارگاہ 7 بلاک سے شروع ہو کر اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا 19 بلاک دارلعلوم محمدیہ اختتام پزیز ہوا۔ تمام راستے نوحہ خوان نواسہ رسول (ص) کے مصائب کی نوحہ خوانی کرتے گئے اور ماتمیوں نے سینہ کوبی کی۔ شب ایک بجے جلوس کا اختتام دعائے سلامتی امام زماں (عج) سے ہوا۔ 
خبر کا کوڈ : 230414
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش