0
Sunday 13 Jan 2013 02:50

سانحہ کوئٹہ کے خلاف ملتان میں دھرنا جاری

سانحہ کوئٹہ کے خلاف ملتان میں دھرنا جاری
اسلام ٹائمز۔ ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی ملت جعفریہ کے زیراہتمام سانحہ کوئٹہ کے خلاف سہہ پہر تین بجے سے چوک نواں شہر ملتان میں احتجاجی دھرنا جاری ہے۔ دھرنے میں مجلس وحدت مسلمین، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، شیعہ علماء کونسل اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سمیت دیگر ماتمی انجمنوں کے رہنمائوں نے شرکت کی۔ دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھاکہ جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے ہمارا دھرنا جاری رہے گا۔ اس موقع پر مقررین نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ جب تک بلوچستان سے صوبائی حکومت کا خاتمہ کر کے وہاں پاک آرمی کو نہیں بھیجا جاتا ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔ شدید سردی کے باوجود مرد وخواتین کی بہت بڑی تعداد موجودہے۔ اور وقفے وقفے سے مختلف علاقوں سے ماتمی قافلے شریک ہورہے ہیں۔ احتجاجی دھرنے سے معروف نوحہ خواں فرحان علی(علی وارث)، مخدوم سید عباس رضا مشہدی، بزرگ شاعر حشمت رضا بہلول سمیت دیگر مقامی ماتمی انجمنوں کے نوحہ خوانوں نے اپنا اپنا کلام پیش کیا۔ دھرنے میں علماء کی کثیر تعداد موجود ہے جن میں علامہ اقتدار حسین نقوی ضلعی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ملتان، علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ غلام مصطفی انصاری، علامہ مجاہد عباس گردیزی، علامہ کاشف ظہور نقوی، مولانا عمران ظفر، مولانا ناصر سبطین ہاشمی، ممبر صوبائی اسمبلی ملک عثمان بھٹی، حاجی الطاف حسین بلوچ، اہلسنت کے عالم دین ارشد علی بلوچ سمیت دیگر رہنمائوں نے خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 230646
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش