0
Tuesday 15 Jan 2013 15:43

راجہ پرویز اشرف سمیت تمام مجرموں کے نام ای سی ایل پر ڈالے جائیں، علامہ طاہر القادری

راجہ پرویز اشرف سمیت تمام مجرموں کے نام ای سی ایل پر ڈالے جائیں، علامہ طاہر القادری
اسلام ٹائمز۔ عوامی انقلاب سے خطاب کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن کے سربراہ علامہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ پینسٹھ سال سے ظلم کی چکی میں پسنے والی قوم امن، روزگاراور جینے کے حق کے لئے وقت کے یزیدوں اور فرعونوں کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا سات نکاتی اسلام آباد اعلامیہ اس ملک کے عوام کو ان کا آئینی، جمہوری اور قانونی دلائے گا۔ اسمبلیاں تحلیل کرنا اس اعلامیے کا ایک نکتہ ہے۔ سربراہ پاکستان عوامی تحریک نے کہا کہ اگر ہم غیر آئینی طریقے پر یقین رکھتے تو عوام کو پارلیمنٹ پر قبضے کا حکم دے دیتے اور کوئی طاقت ان کو ایسا کرنے سے نہ روک سکتی۔

علامہ طاہر القادری نے کہا کہ ناجائز اور جعلی مینڈیٹ والی حکومت یاد رکھے کہ ہم اس پر قبضہ نہیں چاہتے۔ جعلی اسمبلیوں کے لوگ یہ خطرہ نہ سمجھیں کہ ہم صدر یا وزیراعظم ہاؤس پر قبضہ کریں گے بلکہ ہم کرپٹ سیاسی حکمرانوں کو گریبان سے پکڑ کو قانون اور حقیقی جمہوریت کے تابع کریں گے۔ علامہ طاہر القادری نے اپنے خطاب کے دوران عوامی انقلاب کے شرکاء کو یہ خبر سنائی کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیراعظم پاکستان کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ وزیر داخلہ کی گرفتاری کا حکم بھی جاری کرے اور ان تمام مجرموں کے نام ای سی ایل پر ڈالے جائیں تاکہ یہ پاکستان چھوڑ کر بھاگ نہ سکیں۔
خبر کا کوڈ : 231500
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش