0
Tuesday 15 Jan 2013 20:20

ملک بھر میں تکفیر ی گروہ کیخلاف آپریشن یقینی بنایا جائے، اطہر عمران

ملک بھر میں تکفیر ی گروہ کیخلاف آپریشن یقینی بنایا جائے، اطہر عمران
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی برطرفی اور ہمارے مطالبات کی منظوری سے جو کامیابی نصیب ہوئی ہے اس پر خداوند متعال کے شکر گزار ہیں، اس کامیابی میں ملت تشیع کے نوجوانوں بوڑھوں بچوں اور خواتین کے حوصلوں، شجاعت اور صبر و استقامت کو سلام اور مبارکباد پیش کرتے ہیں، پاکستان کی تاریخ میں ایک کامیاب اور پرامن احتجاجی دھرنے سے اس قوم نے ثابت کر دیا کہ بغیر توڑ پھوڑ اور نقصان کے بھی اپنے مطالبات اور حقوق حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دشمن اب پہلے سے زیادہ حسینیوں سے خائف ہو گا جس نے اتحاد کی ایک مثال رقم کر دی اور یہ ثابت کر دیا کہ ملت جعفریہ اب بھی اپنا حق لینا اور یزیدیوں سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے دنیا والوں دیکھو پورے ملک میں 4 روز سے جاری دھرنے میں کوئی تنکا بھی نہیں ہلا اور نہ کوئی توڑ پھوڑ نہ کوئی لوٹ مار کچھ بھی غیرقانونی نہیں ہوا کیونکہ ہم ملک سے محبت کرنے والے ہیں، ہم اسے کے بانی ہیں اور ہم ہی اس کے حقیقی محافظ بھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اور لوگ ہیں جو یوم رسول(ص) کے نام پر وطن عزیز کو اربوں کا نقصان دے گئے، ہم حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ تکفیری دہشت گرد عناصر کے خلاف پورے پاکستان میں آپریشن کو یقینی بنائے جو ملکی خانہ جنگی اور استحکام پاکستان کے لئے خطرہ ہیں۔ انہوں نے پاکستان بھر کی ملی و طلبہ تنظیموں، دینی مدارس، ماتمی انجمنوں کا شکریہ ادا کیا اور اس عظیم کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ اطہر عمران نے کہا کہ ملکی حالت انتہائی تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں لہذا پاکستان کے ہر شہری کا حالات حاضرہ سے باخبر رہنا ضروری ہے تاکہ ملکی سطح پر ہونے والی تبدیلیوں اور نشیب و فراز سے آگاہ رہ سکیں۔
خبر کا کوڈ : 231543
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش