0
Tuesday 15 Jan 2013 20:32

سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کا انتظار، آئندہ کا لائحہ عمل قانون کے مطابق ہوگا، راجہ پرویز اشرف

سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کا انتظار، آئندہ کا لائحہ عمل قانون کے مطابق ہوگا، راجہ پرویز اشرف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعطم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ اگلا قدم جو بھی ہوگا قانون کے مطابق ہوگا۔ تفصیلی فیصلے کا انتظار ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے کل اتحادی جماعتوں کا ہنگامی اجلاس بھی طلب کرلیا۔ سپریم کورٹ نے راجہ پرویز اشرف کو رینٹل پاور کیس میں گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیراعطم راجہ پرویز اشرف نے اٹارنی جنرل، وزیر قانون اور وزیر اطلاعات سے ملاقاتیں کیں ہیں۔ ملاقات میں سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ پہلے بھی قانون کے مطابق کام کیا ہے، اگلا قدم بھی قانون کے مطابق ہوگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کا انتظار ہے، اس کے بعد حکمت عملی وضع کریں گے۔

ادھر قانونی ماہرین نے وزیراعظم کی گرفتاری کے سپریم کورٹ کے فیصلے کا وقت خطرناک قرار دے دیا ہے، وزیراعظم سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد استعفٰی دے دیں، وہ فیصلے کے خلاف قانونی جنگ لڑسکتے ہیں، تاہم ان کے پاس اخلاقی جواز نہیں ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جسٹس ریٹائرڈ شائق عثمانی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کیلئے خطرناک وقت کا انتخاب کیا گیا ہے، اس وقت وزیراعظم استعفٰی دے دیں تو ملک سے بحران ٹل سکتا ہے، اگر انہوں نے مزاحمت کا فیصلہ کیا تو صورتحال خطرناک رخ اختیار کرسکتی ہے۔ سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اپنی ضمانت کروا سکتے ہیں، اس کے بعد وہ حکومت جاری رکھ سکتے ہیں، لیکن اس کا اخلاقی جواز باقی نہیں رہے گا۔ جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ خبر حیران کن نہیں ہے، راجہ پرویز اشرف کو پہلے ہی قصور وار ٹھہرائے گئے تھے انہیں وزیراعظم بنانا ہی نہیں چاہئے تھا۔
خبر کا کوڈ : 231546
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش