0
Tuesday 22 Jan 2013 22:41

کشمیر بین الاقوامی طور تسلیم شدہ ایک سیاسی مسئلہ ہے، میرواعظ عمر فاروق

کشمیر بین الاقوامی طور تسلیم شدہ ایک سیاسی مسئلہ ہے، میرواعظ عمر فاروق
اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس (م) کی طرف سے منعقدہ سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میرواعظ عمر فاروق نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ بھارت نے اقوام متحدہ کے فوجی مبصر کی ریاست سے جو واپسی کی بات کی ہے اس سے عالمی ادارے کی حیثیت پر سوالیہ نشان لگ چکا ہے، حریت کانفرنس (م) کے صدر دفتر راجباغ سرینگر میں ”سیرت رسول (ص) کے آئینے میں آزادی کا تصور“ کے عنوان پر ایک سیرتی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے حریت کانفرنس (م) کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے بھارت کے اس مطالبے پر کہ ”کشمیر سے اقوام متحدہ کے سیاسی مبصرین کو واپس بلایا جائے“ پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر بین الاقوامی طور تسلیم شدہ ایک سیاسی مسئلہ ہے اور اس حوالے سے اقوام متحدہ کے ادارہ نے باضابطہ کئی قراردادیں پاس کی ہیں اگر چہ یہ ادارہ خود اپنی قراردادوں پر عمل آوری کے حوالے سے اب تک ناکامی سے دوچار رہا ہے تاہم بھارت کی طرف سے اس قسم کے مطالبات نہ صرف مضحکہ خیز بلکہ خود اقوام متحدہ کی حیثیت پر ایک سوالیہ نشان ہے۔

میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ بعض بھارت نواز جماعتیں یہاں رائے شماری اور عسکری جماعتوں سے مذاکرات کا شوشہ چھوڑ کر عوام کو گمراہ کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ جب مسئلہ کے حل کے حوالے سے حریت کانفرنس حکومت پاکستان کی دعوت پر مسئلہ کشمیر سے جڑے تمام متعلقہ جماعتوں اور قائدین سے مذاکرات کرتی ہے تو یہی جماعتیں ذرائع ابلاغ کے ذریعہ ہم پر دہشت گردوں سے رابطے کا الزام عائد کرتی ہیں، انہوں نے کہا کہ آج کشمیر میں رائے شماری کی باتیں کرنے والی جماعتیں ہی اقوام متحدہ کی پاس کردہ قراردادوں کی عمل آوری میں اب تک رکاوٹ بنی ہوئی ہیں اور اپنے اقتدار کی خاطر انہی جماعتوں نے جموں و کشمیر کو حاصل سیاسی حیثیت کو کھوکھلا کرنے، یہاں کے اقتصادیات کو تباہ کرنے اور یہاں کے قدرتی وسائل کو فروخت کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
خبر کا کوڈ : 233645
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش