0
Monday 12 Apr 2010 12:12

امریکی دھمکیوں کے خلاف ایران کا اقوام متحدہ جانے کا اعلان

امریکی دھمکیوں کے خلاف ایران کا اقوام متحدہ جانے کا اعلان

تہران:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق امریکی صدر براک اوباما کی دھمکی کے بعد ایران نے اقوام متحدہ جانے کا اعلان کیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان رامن مہمان پرست نے تہران میں میڈیا کو بتایا کہ امریکی صدر براک اوباما کے ایٹمی حملے کی دھمکی پر ایران اقوام متحدہ میں باقاعدہ شکایت کرے گا۔
 ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے فوج کو کسی بھی قسم کی جارحیت سے نٹمنے کیلئے تیار رہنے کا حکم دے دیا ہے۔ادھر تہران میں آیت اللهہ علی خامنہ ای نے ارکان پارلیمنٹ سے خطاب میں کہا کہ امریکی صدر اوباما کی ایٹمی حملے کی دھمکی گزرنے والا طوفان ہے۔تاہم ایرانی افواج کسی بھی ملک کی جارحیت سے نمٹنے کیلئے خود کو تیار رکھے۔
اس سے پہلے ایران نے طیارہ شکن میزائلوں کی صنعتی سطح پر پیداوار کا اعلان کیا۔ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ علی اکبر صالحی نے ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ ایران یورینیم کو تین گنا زیادہ سپیڈ افزودہ کرنے والے جدید سنیٹری فیوجز صنعتی سطح پر بنائے گا۔

خبر کا کوڈ : 23491
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش