0
Sunday 27 Jan 2013 11:36

کشمیریوں نے یوم سیاہ منا کر ہندوستان کے نام نہاد جمہوری چہرے کو بےنقاب کر دیا، ترابی

کشمیریوں نے یوم سیاہ منا کر ہندوستان کے نام نہاد جمہوری چہرے کو بےنقاب کر دیا، ترابی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر کے امیر عبد الرشید ترابی نے کہا ہے کہ کشمیریوں نے ہندوستان کے نام نہاد یوم جمہوریہ کے موقع پر یوم سیاہ منا کر ہندوستان کے اصل چہرے کو بے نقاب کر دیا ہے۔ کشمیر کا بچہ بچہ بھارت سے نفرت کا اظہار کر رہا ہے۔ بندوق کی نوک پر ہندوستان کشمیریوں کو غلام بنا کر نہیں رکھ سکتا۔ کشمیریوں کی قربانیوں اور قاضی حسین احمد کی جدوجہد نے مسئلہ کشمیر کو دنیا کا فلش پوائنٹ بنایا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع پونچھ کے زیراہتمام قاضی حسین احمد کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

عبدالرشید ترابی نے اپنے خطاب میں کہا کہ قاضی حسین احمد جہاد افغانستان کے سرخیل، کشمیریوں کے حقیقی پشتیبان اور دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کے سچے خیرخواہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ قاضی حسین احمد نے ترکی، مصر، سوڈان اور سعودی عرب سمیت او آئی سی کے ممبر ممالک کو کشمیریوں کی پشت پر لاکھڑا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ دین کے غلبے کے مشن کے علمبردار تھے۔ سچے عاشق رسول ص تھے۔ ان سے وابستگی کا تقاضا ہے کہ ان کے مشن کی تکمیل کے لیے جدوجہد کو جاری رکھا جائے۔ 

امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر نے کہا کہ آج اسلامی ممالک میں مغربی روایات عام ہو چکی ہیں۔ معشیت سود پر ہے۔ عدالتوں میں انگریز کا قانون رائج ہے۔ برائی کو بااختیار کر دیا گیا ہے۔ امت مسلمہ بنیادی ذمہ داریوں سے غافل ہو چکی ہے۔ حضور ص کو اللہ تعالی نے دین کے غلبے کے لے مبعوث فرمایا۔ 12 ربیع الاول تجدید عہد کا دن ہے۔ دعوت الی اللہ اور جہاد حضور ص کا مشن تھا اور آج ہم حضور س کے مشن کے ساتھ وابستگی کو مضبوط کرنے کا عزم کریں۔ امت اپنے فریضہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر سے غافل ہے اور اس کے نتیجے میں آج ہم پر مدہوش حکمران مسلط ہیں۔
خبر کا کوڈ : 235072
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش