0
Wednesday 30 Jan 2013 22:17

رئیسانی حکومت بحال ہوئی تو ملک میں خلفشار پیدا ہو گا، علامہ اسدی

رئیسانی حکومت بحال ہوئی تو ملک میں خلفشار پیدا ہو گا، علامہ اسدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا ہے کہ حکمران پارٹی اگر بلوچستان میں رئیسانی حکومت کو بحال کرتی ہے تو یہ شہداء بلوچستان جس میں اہل تشیع اور اہل سنت شامل ہیں ان کے خون سے غداری اور ملک میں مزید خلفشار پیدا کرنے کے مترادف ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ رئیسانی کے ہاتھ ان شہداء کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، اگر حکومتی اتحاد ایسا کوئی اقدام کرے تو حکمران پارٹی اور ان کے الائنس کو آنے والے الیکشن میں اس کے نتائج بھگتنے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدام حکمرانوں کی ذہنی ناپختگی کی دلیل ہو گی۔ علامہ اسدی نے کہا کہ اسلم رئیسانی کو دوبارہ وزیراعلی بنایا گیا تو قوم کو سڑکوں پر آنے سے کوئی نہیں روک سکے گا، ہمارے پرامن دھرنے پھر پرامن نہیں رہیں گے، الیکشن کے قریب حکومت کے ایسے غیر دانشمندانہ فیصلے ملک میں مزید انتشار اور بحران کا سبب بنے گے۔ 

انہوں نے کہا کہ صوبے میں بدامنی اور قتل غارت کا بازار گرم تھا اور وزیراعلیٰ بیرون ملک عیاشی میں مصروف تھا ایسے حکمرانوں کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔ انہوں نے کراچی میں سنی تحریک کے کارکنوں کی شہادت کی بھی پرزور مذمت کی اور اسے حکمرانوں اور سکیورٹی اداروں کی ناکامی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ شہدائے سنی تحریک کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔ علامہ اسدی نے سنی تحریک کے کارکنان کی شہادت پر سنی تحریک کے سربراہ، کارکنان اور شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور شہداء کی بلندی درجات کے لیے دعا کی۔
خبر کا کوڈ : 236018
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش