0
Thursday 31 Jan 2013 15:06

علی اکبر ولایتی آج لاہور میں قاضی حسین احمد کے حوالے سے منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرینگے

علی اکبر ولایتی آج لاہور میں قاضی حسین احمد کے حوالے سے منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرینگے
اسلام ٹائمز۔ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای کے خارجہ امور کے مشیر و سابق ایرانی وزیر خارجہ علی اکبر ولایتی آج لاہور میں جماعت اسلامی کے سابق امیر و ملی یکجہتی کونسل کے صدر مرحوم قاضی حسین کے حوالے سے منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کریں گے۔ خانہ فرہنگ جموری اسلامی ایران کی طرف سے منعقدہ اس تعزیتی ریفرنس میں جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن، لیاقت بلوچ، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی، علامہ عبدالخالق اسدی اور شیعہ علماء کونسل کے رہنماء علامہ مظہر عباس علوی کے علاوہ دیگر مذہبی و سیاسی شخصیات شرکت کریں گی۔
خبر کا کوڈ : 236192
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش