0
Thursday 31 Jan 2013 21:45

پشاور میں پولیس موبائل وین پر بم حملہ، 8 افراد زخمی

پشاور میں پولیس موبائل وین پر بم حملہ، 8 افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ پشاور کے تھانہ ہشت نگری کی حدود میں باچا خان چوک فردوس کے قریب پولیس موبائل وین پر بم حملہ کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق آٹھوں افراد راہ گیر تھے جو موبائل وین کے قریب سے گزر رہے تھے۔ دھماکے میں پولیس اہلکار بال بال بچ گئے کیونکہ وہ اس وقت گاڑی میں موجود نہیں تھے اور علاقے میں پیدل گشت پر تھے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریب ہی واقع لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں موبائل وین سمیت چھ دیگر گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 236255
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش