0
Thursday 31 Jan 2013 15:35

کرم ایجنسی میں بھی انسداد پولیو ٹیم نشانے پر، دو رضا کار دھماکے میں جاں بحق

کرم ایجنسی میں بھی انسداد پولیو ٹیم نشانے پر، دو رضا کار دھماکے میں جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ قبائلی علاقہ کرم ایجنسی میں موٹر سائیکل پر سوار انسداد پولیو مہم کے دو رضار کار بم دھماکے کے باعث جاں بحق ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق جمعران کے دن کرم ایجنسی کے گاؤں مالی خیل میں دو پولیو ورکرز موٹر سائیکل پر سوار ہو کر پولیو مہم کے بعد مالی خیل میں واقع بنیادی صحت کے مرکز کی طرف جا رہے تھے کہ روڈ پر ان کا موٹر سائیکل کے قریب زور دار دھماکہ ہوگیا، جس سے دونوں اہلکار اکبر حسین ولد لعل حسین اور مزمل حسین ولد ملک حسین موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ دونوں افراد کی نعشیں ٹکڑوں کی شکل میں بکھر گئیں۔ یاد رہے کہ مالی خیل گاؤں افغانستان سے متصل شورکو کے علاقے سے ملتا ہے، جہاں سیکورٹی فورسز اور ایف سی کی بھاری نفری چیک پوسٹوں پر تعینات ہے۔ اس دھماکے کے بعد کرم ایجنسی کے عوامی و سماجی حلقوں اور قبائلی عمائدین نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور سیکورٹی فورسز کی نااہلی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
خبر کا کوڈ : 236196
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش