0
Friday 1 Feb 2013 02:48
اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے

گیس پائپ لائن پاکستان اور ایران کے مفاد میں ہے، امریکہ کی مخالفت کی پرواہ نہیں، علی اکبر ولایتی

گیس پائپ لائن پاکستان اور ایران کے مفاد میں ہے، امریکہ کی مخالفت کی پرواہ نہیں، علی اکبر ولایتی
اسلام ٹائمز۔ ایران کے سابق وزیر خارجہ اور رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای کے سینئر مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ گیس پائپ لائن میں پاکستان اور ایران کا اپنا مفاد وابستہ ہے۔ امریکہ سمیت کسی بھی دوسرے ملک کی مخالفت سے فرق نہیں پڑتا۔ لاہور کے مقامی ہوٹل میں ایرانی سفیر علی رضا حقیقیان اور قونصل جنرل بنی اسدی کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب میں علی اکبر ولایتی نے میڈیا کے نمائندوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن کے خلاف مغربی میڈیا نے بڑا پراپیگنڈا جاری رکھا، مگر ہم نے بھی اس منصوبے پر کام جاری رکھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی وفاقی کابینہ کی منظوری سے گیس پائپ لائن منصوبے کا آغاز ہوگیا ہے۔ اب اس سلسلے میں کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ گیس پائپ لائن امن، استحکام اور خوشحالی کا منصوبہ ہے۔ اس سے کوئی جنگ نہیں ہوگی۔ پاکستانی بہادر ہیں، اپنی سرزمین پر پائپ لائن کی حفاظت کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں علی اکبر ولایتی نے کہا کہ گوادر پورٹ چین کو دینے پر ایران کو کوئی اعتراض نہیں۔ ہمیں پاکستان کی خوشحالی عزیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے ایران جانے والے زائرین کی حفاظت کے لئے وہ دعا گو ہیں۔ ہم لاہور سے مشہد جانے والی پروازوں کی تعداد میں اضافے پر غور کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد ای سی او ممالک کی پارلیمنٹ کے نمائندوں کا اجلاس ہوگا۔ رہبر معظم کے مشیر نے کہا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے، ہمیں اس سے کسی رعایت کی توقع ہے، نہ لیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں سابق ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کے سعودی عرب سمیت تمام اسلامی ممالک سے اچھے تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پابندیاں ایران کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتیں۔ ہم ایک خود مختار ملک ہیں۔ علی اکبر ولایتی نے کہا کہ پر امن مقاصد کے لئے نیوکلئیر ٹیکنالوجی کا حصول ایران کا حق ہے۔ اسے جنگ کے لئے استعمال نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی معائنہ کاروں کی نگرانی میں نیوکلیر پروگرام جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 236312
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش