0
Saturday 2 Feb 2013 00:37

سرگودھا، ایم ڈبلیو ایم کے سیاسی سیل کا اجلاس، انتخابات میں حمایت یافتہ امیدوار کھڑے کرنے کا فیصلہ

سرگودھا، ایم ڈبلیو ایم کے سیاسی سیل کا اجلاس، انتخابات میں حمایت یافتہ امیدوار کھڑے کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے سیاسی سیل کا اہم اجلاس سرگودھا تحصیل کوٹ مومن میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم سرگودھا کے ضلعی سیکرٹری جنرل راجہ امجد حسین، ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی رہنما اور بزرگ عالم دین سید باقر علی شیرازی، عابد شیرازی، قمر عباس رانجھا سمیت حلقہ کے تمام شیعہ عمائدین شریک تھے۔ اجلاس میں طے پایا کہ ایم ڈبلیو ایم عوامی مشاورت سے حلقہ پی پی 30، حلقہ پی پی 31 اور این اے 65 میں اپنے حمایت یافتہ امیدوار کھڑے کرے گی۔ اس بات کا باقاعدہ اعلان ایک ہفتہ کے دوران کر دیا جائے گا۔ اجلاس میں سانحہ ہلال پور کے حوالے سے طے پایا کہ مفاہمت کی پالیسی پر ہی عمل کیا جائے گا۔ اگر مخالف فریق نے مفاہمت سے مسائل حل کرنا چاہے تو اس معاملے پر مل بیٹھ کر تمام مسائل حل کئے جاسکتے ہیں۔ اجلاس میں مزید طے پایا کہ سانحہ ہلال پور پر کسی دباو میں نہیں آئیں گے اور ایم ڈبلیو ایم تمام معاملات کا دیدہ دلیری سے سامنا کرنے کے لئے آمادہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 236495
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش