0
Friday 1 Feb 2013 23:03

کراچی میں علما اور ہنگو میں نمازیوں کو نشانہ بنانیوالا ایک ہی گروہ ہے، علامہ امین شہیدی

کراچی میں علما اور ہنگو میں نمازیوں کو نشانہ بنانیوالا ایک ہی گروہ ہے، علامہ امین شہیدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے ہنگو میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے حکومت اور سکیورٹی اداروں کی ناکامی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں وفاقی و صوبائی حکومت شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں علماء کرام کو اور ہنگو میں نمازیوں کو نشانہ بنانے والے ایک ہی گروپ کے لوگ ہیں، یہ نہ تو مسلمان ہیں اور نہ ہی انسان بلکہ شیطان کے آلہ کار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ دہشت گرد ملک میں مختلف مکاتب فکر کو باہم دست گریباں کرانا چاہتے ہیں اور اسی مقصد کے لئے استعماری طاقتیں انہی شرپسندوں کے ذریعے وطن عزیز کو کمزور کرنے کے درپے ہیں۔ 

علامہ امین شہیدی نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی قوت سے خوفزدہ امریکہ، بھارت اور اسرائیل ان شرپسندوں کی پشت پناہی کرتے ہیں اور معصوم مسلمانوں کا قتل عام کراتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے وزیر داخلہ رحمان ملک کے بیانات سے حیران ہیں کہ موصوف کو دہشت گردوں کی آمد کا بھی پتہ چلتا ہے اور کارروائی کا ٹائم بھی انکے علم میں ہوتا ہے، جو چیز ان کی دسترس میں نہیں وہ صرف پاکستانی محب وطن شہریوں کی حفاظت کرنا ہے۔ علامہ شہیدی نے مزید کہا کہ شدت پسندوں سے مذاکرات دہشت گردی کے مسائل کا حل نہیں بلکہ ان شدت پسندوں کا خاتمہ ہی ملکی سلامتی کا ضامن ہے۔
خبر کا کوڈ : 236524
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش