0
Friday 1 Feb 2013 22:39

ہنگو دھماکہ میں زخمی ہونے والے 9 افراد پشاور منتقل

ہنگو دھماکہ میں زخمی ہونے والے 9 افراد پشاور منتقل
اسلام ٹائمز۔ ہنگو میں خودکش حملہ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 9 افراد کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ جہاں انہیں طبی امداد مہیا کی جارہی ہے۔ پشاور منتقل ہونے والے زخمیوں میں احمد امین، منظر علی، انصر علی، شہزار باقر، آصف علی، سعید بلال، محمد ایاز، یوسف یاسین اور جاسم علی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ میں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 45 ہے، بعض زخمیوں کو کوہاٹ کے اسپتال میں بھی منتقل کیا گیا ہے۔ جبکہ شہید ہونے والے افراد کی تعداد 28 ہو گئی ہے۔ شہداء کی نماز جنازہ کل ادا کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 236518
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش