0
Monday 4 Feb 2013 10:43

دنیا بھر میں 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منایا جائیگا

دنیا بھر میں 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منایا جائیگا
 اسلام ٹائمز۔ 5 فروری کا دن پورے پاکستان اور آزاد کشمیر میں یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جائے گا۔ اس روز عام تعطیل ہو گی۔ اس سلسلہ میں حکومت آزاد کشمیر نے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد آزادی کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے لیے اس روز ٹھیک دس بجے دن سائرن بجتے ہی تمام ٹریفک رک جائے گی اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ آزاد کشمیر کی تمام مساجد میں نماز فجر کے بعد تحریک آزادی کشمیر کے شہداء کے ایصال ثواب ار مقبوضہ کشمیر کی جلد آزادی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔ 

اس دن کی مناسبت سے مقبوضہ کشمیر کےعوام سے اظہار یکجہتی کے لیے آزاد جموں و کشمیر ٹیلی ویژن اور آزاد کشمیر کے تینوں ریڈیو اسٹیشنز اور پرائیویٹ ایف ایم ریڈیو سے صدر آزاد کشمیر اور وزیراعظم آزاد کشمیر کے خصوصی پیغامات نشر کریں گے۔ وزیراعظم پاکستان اس دن کی مناسب سے ممتاز کشمریوں بشمول زعمائے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے اعزاز میں اسلام آباد میں عشائیہ دیں گے۔ کنونشن سنٹر اسلام آباد میں منعقد ہونی والی کشمیر کنونشن سے صدر پاکستان آصف علی زرداری خطاب فرمائیں گے۔ 

کشمیری ثقافت کو متعارف کروانے کے لیے اس دن کی مناسبت سے لوگ ورثہ اسلام آباد میں کشمیری ہنڈی کرافٹ کی نمائش منعقد کی جائے گی۔ جس میں بھارتی افواج کے مظالم پر مبنی تصاویر کی نمائش کا اہتمام کیا جائے گا۔ کوہالہ، آزاد پتن منگلا پل پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائے جانے کی تقریب منعقد کی جائے گی۔ جس میں وفاقی وزراء کے علاوہ آزاد کشمیر کے وزراء کرام بھی شرکت کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 237025
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش