0
Tuesday 5 Feb 2013 10:20

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مولانا عباس نے پاکستانی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مولانا عباس نے پاکستانی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کے سرپرست اعلیٰ مولانا محمد عباس انصاری نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کا کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے تئیں ان کی بے لوث سیاسی اخلاقی اور سفارتی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ سات دہائیوں سے متنازعہ چلے آرہے مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے پاکستان نے ہر سطح پہ اور ہر مرحلے پر کشمیریوں کی جو مدد کی ہے اور دنیا کے سبھی بین الاقوامی سطح کے فورموں اور اداروں میں اس مسئلہ کے ضمن میں آواز بلند کی ہے اس کے نتیجے میں آج پوری دنیا میں مسئلہ کشمیر کے حل کے حق میں حمایت پیدا ہورہی ہے، سرینگر سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے ضمن میں پاکستان کی شمولیت ایک تاریخی اور کلیدی اہمیت کی حامل ہے اسلئے کسی بھی مذاکراتی عمل میں پاکستان کی شمولیت ایک ناگزیر امر ہے۔
 
مولانا عباس انصاری نے کہا کہ کشمیری عوام تشدد کے سیاست پر یقین نہیں رکھتی ہے تاہم تشدد کے محرکات کا سدباب کئے بغیر تشدد کا خاتمہ نا ممکن ہے، انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان تعلقات کی بحالی میں سب سے بڑی رکاوٹ مسئلہ کشمیر ہے لہٰذا دونوں ملکوں کے ساتھ ساتھ اس خطے میں پائیدار امن کی بحالی مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے۔
خبر کا کوڈ : 237108
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش