0
Monday 4 Feb 2013 19:06

نجی ٹی وی چینل کے آن لائن پول میں عوام نے بلوچستان میں گورنر راج کی حمایت کردی

نجی ٹی وی چینل کے آن لائن پول میں عوام نے بلوچستان میں گورنر راج کی حمایت کردی
اسلام ٹائمز۔ گذشتہ ماہ بلوچستان میں ہونے والے دو خودکش حملوں میں 87 شیعیان حیدر کرار (ع) شہید ہوئے تھے جس کے بعد ملک بھر میں شہداء سے اظہار یکجہتی کے لئے احتجاجی دھرنوں کا سلسلہ شروع ہوا تھا جو چار روز تک مسلسل جاری رہا۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے ہونے والے احتجاجی دھرنوں میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ بلوچستان حکومت کو برطرف کرکے وہاں گورنر راج کا نفاذ کردیا جائے کیونکہ بلوچستان حکومت عوام کی جان و مال کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ تاہم صدر پاکستان آصف علی زرداری نے وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف کی طرف سے بلوچستان میں گورنر راج نافذ کرنے کے فیصلے کی توثیق کر دی تھی جس کے بعد سے تاحال بلوچستان میں گورنر راج کا نافذ العمل ہے۔

یاد رہے کہ ملت جعفریہ پاکستان نے مطالبہ کیا تھا کہ گورنر راج کے نفاذ کے ساتھ ناصبی تکفیری دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے جو کہ شروع ہو چکا ہے۔ اسی حوالے سے پاکستان کے ایک معروف نیوز ٹی وی چینل ’’ جیو ٹی وی ‘‘ نے آن لائن پول پر عوام سے یہ سوال کیا ہے کہ ’’ کیا وفاقی حکومت کی طرف سے بلوچستان میں گورنر راج کا نفاذ درست ہے یا غلط‘‘۔ یہ سوال آن لائن ویب پول پر گیلپ پاکستان کے ساتھ کئے گئے سروے میں 2500 افراد سے پوچھا گیا جن میں سے 61 فیصد افراد نے اس فیصلے کو درست فیصلہ قرار دیتے ہوئے اس کی حمایت کی اور 24 فیصد افراد نے بلوچستان میں گورنر راج کے نفاذ کو غلط قرار دیا۔ اسی طرح 15 فیصد افراد نے کوئی جواب نہیں دیا۔

یہ بات یاد رہے کہ حالیہ دنوں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے صدر زرداری سے ملاقات کی ہے جس میں صدر زرداری نے ان کو گورنر راج کے خاتمے کی یقین دہانی دلائی تھی۔ دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے صدر پاکستان کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس قسم کا فیصلہ کیا گیا تو ملک بھر سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ ہوگا اور صوبائی حکومت کے ساتھ ساتھ وفاقی حکومت کو بھی گھر جانا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 237133
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش