0
Friday 8 Feb 2013 13:46

قیام امن کیلئے اندرون سندھ سے ایک ہزار پولیس اہلکار کراچی پہنچ گئے

قیام امن کیلئے اندرون سندھ سے ایک ہزار پولیس اہلکار کراچی پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں امن کے لئے اندرون سندھ سے ایک ہزار پولیس اہلکار کراچی پہنچ گئے۔ اضافی نفری کی خدمات 15 حساس تھانوں کے سپرد کردی گئی۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کراچی میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر قابو پانے کے لئے کراچی پولیس کو ایک ہزار پولیس اہلکار فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ جس کی روشنی میں اندرون سندھ سے بلائے گئے ایک ہزار پولیس اہلکاروں نے گارڈن ہیڈ کواٹر میں رپورٹ کردی ہے۔ گارڈن ہیڈ کوارٹر میں پہنچنے والے پولیس اہلکاروں میں ایس آر پی کے نو سو اہلکار جبکہ اے سی ایل سی، اے وی سی سی اور سی آئی ڈی سمیت دیگر سیلز کے سو اہلکار شامل ہیں۔ پولیس ترجمان ایس پی عمران شوکت کے مطابق یہ نفری وزیر اعلیٰ سندھ کے حکم پر فراہم کی گئی ہے اور اضافی نفری کی خدمات شہر کے 15 تھانوں کی سپرد کر دی گئی ہے۔ جس کے ساتھ ہی اضافی نفری کے اہلکاروں کو شہر کے بیس حساس مقامات تعینات کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 238070
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش