0
Saturday 9 Feb 2013 20:36

انتخابات سے پہلے طالبان کے ساتھ مذاکرات کا عمل خوش آئند ہے، رحمان ملک

انتخابات سے پہلے طالبان کے ساتھ مذاکرات کا عمل خوش آئند ہے، رحمان ملک
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ طالبان اگر مذاکرات میں سنجیدہ ہیں تو اپنے حقیقی نمائندے بھیجیں، اچھا ہوتا تمام طالبان دھڑے مل کر مذاکرات کریں، عدنان رشید قاتل اور جیل سے فرار اشتہاری ملزم ہے، اس جیسے قاتلوں کے ساتھ مذاکرات نہیں کیے جا سکتے، کيا عدنان رشيد جیسے بھگوڑے مولانا فضل الرحمان اور نواز شريف سے مذاکرات کريں گے؟ دہشت گرد قوم کو بیوقوف سمجھنا چھوڑ دیں۔ ایک سوال کے جواب میں وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ افضل گرو کی پھانسی بھارتی عدالتوں کا فیصلہ ہے، سربجیت سنگھ سے قانون کے مطابق سلوک کیا جائیگا، انہوں نے کہا کہ نادرا نے جعل سازی کے تمام راستے بند کر دیئے ہیں، جعلسازوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، آنے والے دنوں میں نادرا کا اہم کردار ہو گا، نوے فیصد سے زائد شناختی کارڈ جاری کر دیئے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ : 238418
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش