0
Wednesday 13 Feb 2013 18:09

جے یو آئی نے مولانا فضل الرحمن کے امریکہ طالبان مذاکرات کیلئے دورہ کی تردید کر دی

جے یو آئی نے مولانا فضل الرحمن کے امریکہ طالبان مذاکرات کیلئے دورہ کی تردید کر دی
اسلام ٹائمز۔  جے یو آئی کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن طالبان اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کیلئے قطر اور دبئی نہیں گئے، اس حوالے سے چھپنے والی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں، مولانا فضل الرحمن کسی مذاکرات میں شریک ہونے کے لئے قطر میں نہیں گئے بلکہ پاکستانی کمیونٹی اور پارٹی راہنماؤں کی دعوت پر گئے ہوئے ہیں، ان کا یہ نجی دورہ پہلے سے ہی طے شدہ تھا۔ یہ باتیں جے یو آئی کے مرکزی ترجمان مولانا محمد امجد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔ اس موقع پر قاری ثناءاللہ، قاری امجد سعید، حاجی محمد قیوم، حافظ عبدالواجد، محمد قاسم افضل اور دیگر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایسی صورت ہوتی تو جے یو آئی میڈیا کو باقاعدہ خبر دیتی۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن قطر اور دبئی میں پاکستانی کمیونٹی کی تقریبات میں شریک ہوں گے اور پاکستانی وفود اور پارٹی رہنماؤں سے ملک کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمن کے نجی دورے کو مختلف رنگ دیئے جا رہے ہیں، لیکن حقیقت کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔
خبر کا کوڈ : 239369
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش