0
Friday 15 Feb 2013 01:18

حکومت کے 5 سال مکمل ہونے پر تمام جماعتیں مبارکباد کی مستحق ہیں ،نثار کھوڑو

حکومت کے 5 سال مکمل ہونے پر تمام جماعتیں مبارکباد کی مستحق ہیں ،نثار کھوڑو
اسلام ٹائمز۔ اسپیکر سندھ اسمبلی نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ موجودہ جمہوری حکومت کے پانچ سال مکمل ہونے پر جہاں حکومت میں شامل جماعتیں مبارک باد کی مستحق ہیں وہاں وہ جماعتیں بھی لائق تحسین ہیں جنہوں نے انتخابات میں بائیکاٹ کے بجائے جمہوری عمل کا حصہ بننے کو ترجیح دی۔ 2008ء سے آج تک ہم ہر سال اپنی شہید قائد بے نظیر بھٹو کی یاد کو تازہ کرنے کے لئے کیلنڈر کا اجراء کرتے ہیں اور اسی کیلنڈر کی مدد سے ہر ماہ اور ہر روز ان کی یادوں کو تازہ رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی کیفے ٹیریا میں سال 2013ء کے کیلنڈر کے اجراء کی تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن، ڈپٹی اسپیکر سیدہ شہلا رضا، خواتین اور مرد ارکان اسمبلی کے علاوہ پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے رہنماء بھی موجود تھے۔

نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ ہر سال اس چھوٹی تقریب کا مقصد اپنے شہداء، قائدین کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے اور ان کی یادوں کو اپنے اور کارکنوں کے دلوں میں ان کی تصاویر سے مزئین کیلنڈرز کو پورے سال اپنے پاس رکھنا ہے۔ اس موقع پر صحافیوں کے سوال پر انہوں نے کہا کہ موجودہ جمہوری حکومت نے اپنے پانچ سال کامیابی سے پورے کئے ہیں اور اس کا سہرا ان حلیف جماعتوں کے ساتھ ساتھ اپوزیشن جماعتوں کو بھی جاتا ہے جنہوں نے جمہوریت کو مستحکم کرنے کے لئے انتخابات میں حصہ لیا اور سسٹم کے نفاذ میں اپنا کردار ادا کیا ہے اور یہ باور کرا دیا ہے کہ اب اس ملک اور صوبوں میں حکومتیں کسی کے ڈکٹیشن سے نہیں بلکہ عوامی طاقت سے بنا کریں گی۔ اپوزیشن لیڈر کے سوال پر انہوں نے کہا کہ سوال کرنے والے اس وقت کہاں تھے جب اسمبلی میں کوئی اپوزیشن ہی نہیں تھی البتہ یہ معاملہ بھی جلد حل کر لیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 239476
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش