0
Thursday 14 Feb 2013 11:09

بھارتی جارحیت کے خلاف بیس کیمپ میں آج یوم سیاہ منایا جا رہا ہے

بھارتی جارحیت کے خلاف بیس کیمپ میں آج یوم سیاہ منایا جا رہا ہے
اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر حکومت کی اپیل پر کشمیری آج بھارت کے خلاف احتجاجی ریلی " یوم عزم جہد مسلسل " کے نام سے منائینگے۔ اس موقع پر کشمیری رہنما شہید افضل گورو کی شہادت کے خلاف آزاد جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتوں کے قائدین اور آل پارٹیز حریت کانفرنس کے قائدین مظفرآباد میں منعقد ہونے والے آل پارٹیز اجتماعی احتجاجی جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی طرف سے قائم کردہ رابطہ کمیٹی کے ممبران وزیرقانون سید اظہر گیلانی ، وزیر تعلیم مطلوب انقلابی نے تمام قائدین سے رابطہ کیا۔ ان قائدین میں حریت رہنما یاسین ملک، مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان، آزاد کشمیر کے سابق صدر راجہ ذوالقرنین خان و سردار محمد انور خان، سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری، جماعت اسلامی کے امیر عبدالرشید ترابی، لبریشن لیگ کے صدر عبدالمجید ملک، جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے صدر سردار خالد ابراہیم، جمعیت علماء اسلام کے صدر پیر عتیق الرحمن اور حریت رہنما غلام صفی شامل ہیں۔ احتجاجی جلسہ سے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق ٹیلیفونک خطاب کریں گے۔ 

وزیراعظم آزاد کشمیر نے افضل گورو کی پھانسی کے بھارتی اقدام کے خلاف مذمت کرنے کے لیے آل پارٹیز احتجاجی ریلی کی کال دی تھی۔ جس پر تمام سیاسی و مذہبی قائدین نے اتفاق رائ کیا اور احتجاجی جلسہ میں شرکت کی یقین دہانی کروائی ہے۔ اس احتجاجی جلسہ میں آر پار کی قیادت کی طرف سے کشمیریوں کے مستقبل کے لیے لائحہ عمل مرتب کرنے اور کشمیریوں کی تحریک آزادی کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے قراردادیں بھی پیش کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 239513
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش