0
Thursday 14 Feb 2013 22:13

فرانس کے صدر فرانسواں اولاں دو روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے

فرانس کے صدر فرانسواں اولاں دو روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ فرانس کے صدر فرانسواں اولاں دو روزہ دورے پر بھارتی دارالحکومت نئی دہلی پہنچ گئے، ان کے دورے کا مقصد بھارت کے ساتھ جنگی طیاروں کی خریداری کو حتمی شکل دینا ہے، نئی دہلی ایئر پورٹ پہنچنے پر بھارت کی نائب وزیر خارجہ پری نیت کار اور محکمہ خارجہ کے اعلی حکام نے ان کا استقبال کیا، فرانسیسی صدر اپنے دورے میں جنگی طیاروں کی خریداری سمیت دیگر امور پر بات چیت کریں گے، صدر فرانسواں اولاں اپنے دورے کے دوران دونوں ممالک میں اسٹریٹیجک پارٹنرشپ میں اضافے کے حوالے سے وزیراعظم منموہن سنگھ اور دیگر بھارتی رہنماوں سے بھی ملاقات کریں گے، واضح رہے کہ گزشتہ سال ہندوستان نے فرانس سے 126 جنگی طیاروں کی خریداری پر بات کی تھی تاہم فرانسیسی صدر کے اس دورے کو جنگی طیاروں کی خریداری کے لئے حتمی فیصلہ کرنے کے لئے قرار دیا جارہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 239617
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش