0
Friday 15 Feb 2013 23:30

ایفیڈرین کوٹہ کیس، شہاب الدین اور علی موسٰی گیلانی کی نظرثانی کی درخواست مسترد

ایفیڈرین کوٹہ کیس، شہاب الدین اور علی موسٰی گیلانی کی نظرثانی کی درخواست مسترد
اسلام ٹائمز۔ عدالت عظمٰی میں ایفیڈرین کوٹہ کیس کے ملزمان کی ضمانتوں سے متعلق درخواستوں کی سماعت جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ اے این ایف کے وکیل شاہد عباسی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عبدالستار سورانی نامی ملزم کے بیان کے مطابق انجم شاہ، مخدوم شہاب الدین کا فرنٹ مین ثابت ہوگیا، اس پر جسٹس ناصرالملک نے کہا کہ اس مرحلے پر دفعہ 161 کے بیان کی کیا حیثیت ہے، جسٹس ناصرالملک نے استفسار کیا کہ وعدہ معاف گواہ رشید جمعہ کو کیوں گرفتار نہیں کیا؟ رشید جمعہ کی ضمانت کی تنسیخ کیلئے بھی درخواست دائر نہیں کی گئی، عدالتی فیصلے کے کسی ایسے نکتے کی نشاندہی نہیں ہوسکی جس پر نظرثانی ضروری ہے، عدالت نے مخدوم شہاب الدین اور علی موسٰی گیلانی کی ضمانت سے متعلق نظرثانی درخواست خارج کر دی، اے این ایف نے دونوں افراد کی ضمانت پر رہائی کے سپریم کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا، عدالت نے اے این ایف کی درخواست پر حنیف عباسی اور دیگر ملزمان کو نوٹس جاری کر دیا، حنیف عباسی سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت کی تنسیخ سے متعلق درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 239890
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش